ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: بلال باغ احتجاج کا22واں دن؛ باحوصلہ خواتین کاکالاقانون واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم

بنگلورو: بلال باغ احتجاج کا22واں دن؛ باحوصلہ خواتین کاکالاقانون واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم

Sun, 01 Mar 2020 11:49:06    S.O. News Service

بنگلورو،یکم مارچ (ایس او نیوز) بنگلوروشہر کے ٹیانری روڈ پر واقع بلال باغ میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں خواتین مرکزی حکومت کے طرف سے لائے گئے متنازع قانون کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس احتجاج میں شامل خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف سیاسی اور غیر سیاسی شخصیتوں کی بلال باغ میں حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتہ کے روز بلال باغ میں ری پبلکن پارٹی کے ریاستی صدر موہن راج نے شرکت کی اور احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے سنگین اثرات کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کئے۔

بلال باغ میں جاری اس احتجاج کا22واں دن رہا۔اب تک متعدد شخصیات بلال باغ کا دورہ کر چکی ہیں اور انہوں نے یہاں احتجاج کرنے والی خواتین کے جوش و جذبے کو سراہااور اس احتجاج کے مقاصد میں ان کی کامیابی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


Share: